Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک : کروڑوں ڈالر مالیت کی ٹرین پہلے دن ہی بیکار

 نیویارک ....  بڑے ملک اور بڑے شہرو ں کی بڑی باتیں ہوتی ہیں اور وہاں ہر منصوبہ جدید سے جدید تر خطوط پر استوار کیا جاتا ہے جسکے لئے کروڑو ںڈالر خرچ ہوتے ہیں۔مگر فنی خرابیاں ایسی ہوتی ہیں کہ جسکا گمان بھی نہیں ہوسکتا۔ ایسا ہی کچھ وہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب نیویارک میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی نئی سب وے ٹرین آر ون 79 کو آزمانے کی کوشش کی مگر کچھ ہی دیر کے سفر کے بعد ٹرین رک گئی۔ کہا جاتا ہے کہ انتہائی جدید انجینیئرنگ کا شاہکار کہی جانے والی اس  ٹرین کے کسی ڈبے کا دروازہ کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین آگے نہیں بڑھ رہی تھی۔ کمپنی نے اس ٹرین کی تیاری کیلئے بومبارڈیئر کمپنی کو 74کروڑ ڈالر ادا کئے تھے۔ ٹرین رکنے کا واقعہ  121 جمیکا ایونیو کے ریلوے اسٹیشن پر دوپہر کے وقت پیش آیا۔ اخبارنیویارک  ڈیلی نیوز کا کہنا ہے کہ ٹرین پر سوار افراد کو آخر کار دوسرے ذرائع سے اپنا سفر مکمل کرنا پڑا۔

شیئر: