Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، اعظم خان

رام پور۔۔۔۔سماج وادی کے سینیئر رہنما اور ریاست کے سابق کابینہ وزیر محمداعظم خان نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کی گلی یا گھاٹ کی ترقی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی کے گھاٹوں اور گلیوں میں ترقی کے کاموں کی تمام تختیاں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوکے نام کی لگی ہوئی ہیں۔ گھاٹوں پر جو ترقی ہوئی وہ سب اکھلیش یادو حکومت کے دور میں ہوئی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وارانسی میں جو تھوڑی ترقی ہوئی ایس پی حکومت کے دور میں ہوئی ہے۔ اعظم خان نے پان دریبہ محلے میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی جانب سے منعقد جلسہ عام سے خطاب سے کرتے ہوئے کہا کہ اجودھیا مندر کا مسئلہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ۔  انہوں نے کہا کہ معاشرے میں نفرت پھیلانے والے اب اجودھیا اور اکبر کی شادی کا مسئلہ اچھال رہے ہیں ۔ مسلمانوں کو اس سے کوئی واسطہ نہیں ۔ بی جے پی کے سینیئر رہنما پر تبصرہ کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ جو شخص مسلمانوں سے نفرت کی بات کرتا ہے اسے یاد رکھنا چاہئے کہ اس کا ایک داماد بھی مسلمان ہے۔

شیئر: