Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا آؤٹ ڈور اسکیئنگ اور ہائیکنگ مقام کا تروجینا برف سے ڈھک گیا

سعودی عرب کے پہاڑی سلسلے ’تروجینا‘ اور اس کے نواح میں بدھ  کو برفباری اور ہلکی بارش ہوئی ہے۔

جبکہ مرکز بر بن ھرماس، العیینہ، حالہ عمار اور شقری  کے نواح میں بھی بلکی بارش کی اطلاعات ہیں جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

واضح رہے نیوم شہر سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر خلج عقبہ کے قریب پہاڑی سلسلہ تروجینا سطح سمندر سے دو ہزار 600 میٹر بلند ہے۔

یہاں درجہ حرارت عام دنوں میں بھی کم رہتا ہے جبکہ موسم سرما میں منفی تک پہنچ جاتا ہے۔

شیئر: