Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضاء میں راکھ ہزاروں میٹر تک اوپر اٹھ گئی، پروازیں منسوخ

جکارتہ۔۔۔انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں اتوار کو ایک آتش فشاں سے ہفتے میں تیسری بار سرمئی دھوئیں کے بادل اور راکھ فضاء میں ہزاروں میٹر تک اٹھ گئی جس کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔ نتیجتاً ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔یہ بات اہلکاروں نے اتوار کو بتائی۔مائونٹ آہنگ سے اتوار کی صبح 4000 میٹر ( 13123 ) فٹ تک دھواں اور راکھ اٹھتی رہی جس کی وجہ سے آنے اور جانے والی کم از کم 28 پروازیں یا تو منسوخ ہو گئیں یا تاخیر کا شکار ہو گئیں ۔انڈونیشیا کے برکانیاتی مرکز نے فضائی کمپنیوں کو ممکنہ آتش فشانی سرگرمیوں سے خبردار کر دیا ہے۔ہوائی اڈے کے ترجمان ایری احسن الرحیم نے بتا یا کہ پروازوں کو موخر کرنے یا ان کا رخ دوسری جانب موڑنے کے فیصلے کا اختیار انفرادی طور پر کمپنیوں کو دیا گیا ہے ۔
 

شیئر: