Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر کے سمندروں میں سالانہ80 لاکھ ٹن پلاسٹک

برلن.... ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے سمندروں میں سالانہ 80 لاکھ ٹن پلاسٹک کا فضلہ داخل ہورہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔امریکی نشریاتی ادارے نے ایک نئی مطالعاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سمندر میں داخل ہونے والی اس آلودگی کا ذریعہ صرف 10 بڑے دریا ہیں جن کے ذریعے ہر منٹ کے بعد کوڑے کرکٹ کے ایک ٹرک کے برابر پلاسٹک کا فضلہ سمندر میں داخل ہو رہا ہے۔ اس معاملے کے تحقیق کار جرمنی کے ماحولیاتی ریسرچ کے ادارے ہیلمولٹز کے کرسچیئن شمٹ نے بتایا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ بڑے دریا یہ پلاسٹک منتقل کرتے ہیں اور یہ وہ دریا ہیں جہاں زیادہ آبادی ہے جن پر توجہ دے کر اس پلاسٹک کی مقدارکم کی جا سکتی ہے۔ان میں سے دو دریا نیل اور نائیجر میں جبکہ باقی8 ایشیا میں ہیں جن میں گنگا، دریائے زرد ، یانگزے، ہائے ہی، پرل، میکانگ اور آمور شامل ہیں۔تحقیق کاروں نے دریاﺅں کی آلودگی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیااور اس کا مقابلہ انہوں نے اس فضلے سے کیا جو دریاو¿ں کے آس پاس کے علاقوں میں مناسب طریقے سے ٹھکانے نہیں لگایا جاتا۔کرسچیئن شمٹ نے کہا کہ ان ترقی پذیر ملکوں میں فضلے کو ٹھکانے لگانے کے نظام کو بہتر کرنا ہو گا جہاں اقتصادی ترقی تیزی سے ہو رہی ہے۔ یہ دنیا بھر میں مسئلہ ہے صرف ترقی پذیر ملکوں تک محدود نہیں۔
مزید پڑھیں: کھڑکیاں کھلی ہو ں تو نیند زیادہ اچھی آتی ہے، ماہرین

شیئر: