Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے خلائی مشن میں پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی شمولیت، بدھ کو سفر پر روانہ ہوں گے

چین نے اپنے شینژو 24 سپیس مشن کے عملے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے خلاباز محمد ذیشان علی بھی شامل ہیں۔ اس مشن کے ساتھ وہ چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز بن جائیں گے۔ یہ مشن 25 نومبر کو روانہ ہوگا۔ مشن کے دوران محمد ذیشان علی بطور پے لوڈ سپیشلسٹ خدمات انجام دیں گے۔
محمد ذیشان علی اور ان کے ہم وطن پاکستانی پائلٹ خُرم داؤد نے ایک سخت انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کی۔ اس عمل کے ابتدائی مرحلے میں 20 امیدواروں کو حتمی مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ انتخاب کے بعد دونوں پاکستانی امیدواروں نے چین کا سفر کیا۔ سخت ٹریننگ کے بعد خلائی مشن کے لیے حتمی طور پر ذیشان علی کا انتخاب کیا گیا۔ 

شیئر: