Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5سال قبل مرنیوالے باپ کا بیٹی کو آخری پیغام

 واشنگٹن.....امریکہ میں 5سال قبل موت پانیوالے والد کا بیٹی کوآخری پیغام بھی گلدستے کے ساتھ موصول ہوگیا۔بیلی سیلرز کی 21 ویں سالگرہ اداسی کا پیغام لے کر آئی کیونکہ اسے اپنے والد کی جانب سے آخری گلدستہ موصول ہوا۔انکے والد کی موت سرطان سے ہوئی تھی۔ اس وقت سیلرز کی عمر 16 برس تھی تاہم انھوں نے ہر سال اپنی بیٹی کو پھولوں کا تحفہ بھیجنے کی پہلے سے ہی ادائیگی کی ہوئی تھی۔ وہ گزشتہ5 برسوں سے گلدستہ ایک لکھے ہوئے پیغام کے ساتھ موصول کر رہی تھیں۔اس سال یہ پیغام تھاکہ میں اب بھی ہر سنگ میل پر تمہارے ساتھ ہوں گا، بس ادھر ادھر دیکھو اور میں وہیں ہوں گا۔امریکی ریاست ٹینسی کے شہر ناشویل سے تعلق رکھنے والی بیلی سیلرز نے ٹویٹر پر ایک دل سوز پوسٹ میں یہ روداد بتائی اور کہا کہ وہ ان کی کمی بہت زیادہ محسوس کرتی ہیں۔ان کے والد کا پیغام کچھ یوں تھا”جب تک ہم دوبارہ نہیں ملتے یہ میرا تمہیں آخری پیار بھرا خط ہے۔ میری بچی !میں نہیں چاہتا کہ تم میرے لئے کوئی آنسو بہاﺅ میں بہتر جگہ پر ہوں“۔ ان کی اس پوسٹ پر بہت سارے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: بھوت جہاز1914ءسے بحیرہ آرکیٹک میں بہہ رہا ہے

شیئر: