Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز: برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی 10 وکٹوں سے فتح

 
برسبین: ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے ہرادیا۔ 5 میچوں کی سیریز میں کینگروز نے 0-1کی برتری حاصل کر لی۔پانچویں دن میزبان ٹیم کے اوپنرز بین کرافٹ اورڈیوڈ وارنر نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 170 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بین کرافٹ نے 82 رنز ناٹ آوٹ بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری کے بعد انگلینڈٹیم دباو میںرہی ۔ اسٹیو اسمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انگلینڈنے پہلی اننگز میں302رنز بنائے تھے ، جواب میں کینگروز نے 328رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ ٹیم195 رنز بنا سکی اورآسٹریلیا کو 170 رنز کا آسان ہدف دیا۔انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں آسٹریلوی بولرز کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈکے جو روٹ نے 51، بیر سٹو نے 42 اور معین علی نے 41 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل ا سٹارک، ہیزل وڈ اور نیتھن لیون نے 3، 3 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی خاص بات کپتان اسٹیو اسمتھ کی شاندار ناٹ آوٹ سنچری تھی، انھوں نے 14 چوکوں کی مدد سے 141 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کرس براڈ نے3، جیمز اینڈرسن اور معین علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انگلینڈٹیم گزشتہ ایشزسیریز کی فاتح ہے۔

شیئر: