Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کتاب میلے کا آغاز، دو ہزار پبلشرز کی شرکت

’میلہ دس دن تک روزانہ صبح 11 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2025 کا آغاز ہوچکا ہے کہ جس کا اہتمام شہزادی  نورہ یونیورسٹی کے علمی و ثقافتی ماحول میں جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کتابوں کی خریداری میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیاہے۔
نمائش کے لیے آمد و رفت آسان بنانے کے لیے مفت بسیں دستیاب ہیں جبکہ شہزادی نورہ یونیورسٹی کے پہلے ٹرین سٹیشن سے ٹیکسی کا کرایہ تقریباً 25 ریال بنتا ہے جس کے بعد تقریباً 10 منٹ پیدل چلنا پڑتا ہے۔
میلے میں یونیورسٹی کے طلبہ بھی بڑی تعداد میں نظر آئے جو اپنی تعلیمی ضروریات کے لیے تحقیقی اور خصوصی کتب کی تلاش میں تھے۔
یہ بک فیئر 11 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں 25 سے زیادہ ممالک کی دو ہزار سے زائد مقامی اور بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز اور ایجنسیاں شریک ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی، عربی اور عالمی ثقافتی ادارے اور تنظیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
یہ نمائش فکری اور ثقافتی تبادلے کا ایک مرکزی پلیٹ فارم ہے اور ادبا، مفکرین اور علم و ثقافت کے نمائندوں کا بڑا اجتماع ہے جس میں 200 سے زائد علمی و ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔
 میلہ دس دن تک روزانہ صبح 11 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا البتہ جمعہ کو دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک رہے گا۔

شیئر: