Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں روسی طیاروں کا ایک اور حملہ،34ہلاک

  دمشق ...شام میں روسی طیاروں کی ایک اورکارروائی میں 34 شہری مارے گئے ۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق دیر الزور میں بمباری سے 15بچے بھی ہلاک ہوئے۔ روسی طیاروں نے دریائے فرات کے کنارے پر آباد الشفا گاو¿ں پر حملہ کیا۔ اس سے قبل دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں مشتبہ ٹھکانوں کو جنگی طیاروں کے سا تھ توپ خانے کی مدد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسی علاقے سے باغیوں نے فوجی تنصیبات پر بھی حملہ کیا تھا۔ماسکو داعش کے خلاف جاری کارروائیوں میں دمشق حکومت کی مدد کررہا ہے۔

شیئر: