Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی: ہر ملک کا شہری ایئرپورٹ پہنچنے پر سیاحتی ویزا لے سکے گا

ابو ظبی.... حکومت ابوظبی نے اپنے یہاں آنے والے تمام ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کردیا جس کے لیے ایئرپورٹ پر کاﺅنٹر قائم کردیا گیا ۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی آنے والے افراد کو 4دن کے لئے سیاحتی ویزا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی محض 15 تا 30 منٹ میں جاری کردیا جائے گا۔ امیگریشن حکام نے ابوظبی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری (ٹرانزٹ ایریا) پر نیا کاﺅنٹر قائم کردیا ہے تاکہ ٹرانزٹ ویزا اور نئے آنے والوں کو فوری ویزا دیا جاسکے۔یہ کاﺅنٹر مختلف اقسام کے ویزے جاری کررہا ہے جس میں نئے آنے والے افراد کو سیاحتی ویزوں کا اجرا بھی شامل ہے ۔ سیاحتی ویزا براہ راست ابوظبی پہنچنے والے افراد کے ساتھ وہ لوگ بھی حاصل کرسکتے ہیں جو ٹرانزٹ ویزے پر ابوظبی پہنچے ہوں اور چاہتے ہوں کہ ان کا ٹرانزٹ ویزا سیاحتی ویزا میں تبدیل کردیا جائے۔

شیئر: