لڈل ٹریک کے جوناتھن میلان نے یہ مرحلہ جیت کر مجموعی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
ان کے ہم وطن ڈینیئل سکرل آف بحرین وکٹوریئس دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ جرمنی کے پاسکل آکرمن (ٹیم جائیکو العلا) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سکرل اور آکرمن دونوں نے ایک ہی وقت میں ریس مکمل کی۔
ریس کا تیسرا مرحلہ آج ہوگا جس میں سائیکلسٹ 142 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔
مقابلے میں 119 ایلیٹ پروفیشنل سائیکلسٹس حصہ لے رہے ہیں (فوٹو: العلا ٹور)
ایونٹ کا اہتمام سعودی سائیکلنگ فیڈریشن نے رائل کمیشن برائے العلا کمشنری اور وزارت سپورٹس کے تعاون سے کیا ہے۔
العلا ٹور میں 17 بین الاقوامی ٹیموں کے مجموعی طور پر 119 ایلیٹ پروفیشنل سائیکلسٹس حصہ لے رہے ہیں۔