جازان انڈسٹریل سٹی سے 10 ہزار سعودی سبکدوش
جازان.... سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی و ڈیو کلپ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ جازان انڈسٹریل سٹی سے 10 ہزار سعودی شہریوں کی برطرفی ہونے والی ہے۔ ان کی ملازمت کے معاہدے مکمل ہوگئے ہیں ۔ سٹی سے منسلک دو کمپنیوں کے ملازم تھے اور کئی ہفتے پہلے معاہدوں کی میعاد ختم ہوگئی۔ سعودی شہریوں نے جازان کے گورنر ، نائب گورنر اور و زیر محنت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا مسئلہ حل کرائیں جن لوگوں کی ملازمتوں کے معاہدے ختم ہوئے ان کی تعداد 10 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ مقامی شہریوں نے جو وڈیو کلپ جاری کی ہے اس میں پولیس اہلکار بھی نظر آرہے ہیں۔