Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کے مختلف رنگ شخصیت کے بارے میں آگہی دیتے ہیں

 آنکھوں کے مختلف رنگ انسان کی شخصیت کے بارے میں  آگہی دیتے ہیں . اگر کالی آنکھوں کی بات کی جائے تو کا لے رنگ کی آنکھوں کے بارے میں ایک حیران کن حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں حقیقی معنوں میں کالی آنکھیں انتہائی نایاب ہیں اور جنہیں ہمیں کالی سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ دراصل گہرے بھورے رنگ کی ہوتی ہیں ۔ کالی سیاہ آنکھوں کے مالک افراد قابل اعتماد اور ذمہ دارہوتے ہیں۔ ان کے پاس بہت سے راز ہوتے ہیں لیکن وہ یہ راز کسی اور کے سامنے بیان نہیں کرتے ۔ تاہم یہ لوگ دوسرے سے دوستی یا پیار کرنے کے معاملے میں بداعتمادی کا شکار رہتے ہیں اوربہ آسانی دوستی نہیں کرتے ۔ 
مزید پڑھیں : گاجروں کا استعمال آنکھوں کیلئے مفید
بھورے رنگ کی آنکھوں کے مالک افراد دنیا میں سب سے زیادہ عام پائے جاتے ہیں ۔ یہ لوگ انتہائی پرکشش اور پر اعتماد ہوتے ہیں ۔ یہ آزادی پسند نرم لہجہ کے مالک ، دوسروں کا خیال رکھنے اور نئے دوست بنانے والے ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھوری رنگ کی آنکھیں رکھنے والے زندگی میں ہر دم کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں ۔ اور یہ زبردست اعتماد کے قابل سمجھے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ سادہ مزاج مثبت سوچ اور تحقیقی ذہن کے حامل ہوتے ہیں ۔
دنیا میں نیلی رنگ کی آنکھوں کے خواہشمند سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں ۔ یہ ایک انتہائی پرکشش رنگ ہوتا ہے جو ہر کسی کو اپنی جامب متوجہ کرتا ہے ۔ ایسے افراد جن کی آنکھیں نیلی ہوتی ہیں، ذہین ہونے کے علاوہ امن پسند مہربان اور زندگی کو مکمل طور پر جیتے ہیں ۔ ان کے تعلقات دیرپاہوتے ہیں اور یہ توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ ان کی سب سے خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ ہر کسی کو خوش رکھتے ہیں یہ ہرچیز پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ہمیشہ خوش گوار اور خوش قسمت پائے جاتے ہیں ۔ 
مزید پڑھیں :میلی آنکھ کا سبب، خرابی معدہ
سرمئی رنگ کی آنکھوں کے مالک افراد پیدائشی طور پر ہی دوسروں پر غلبہ حاصل کرنے والے اور حکمرانی کرنے والے سمجھے جاتے ہیں ۔ا ن افراد کی شخصیت فطرتی طور پر مضبوط ہوتی ہے جبکہ یہ عقل مند اور نرم مزاج ہوتے ہیں ۔ ان کے رویے میں لچک پائی جاتی ہے . یہ تخلیقی سوچ کے مالک ہوتے ہیں ۔ یہ ہرکام انتہائی سنجیدگی سے کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ۔ تاہم سرمئی رنگ کی آنکھوں کے مالک افراد کسی سے بہ آسانی گھلتے ملتے نہیں اور یہ کسی کو جلدی اپناد وست بھی نہیں بناتے ۔ 
سبز آنکھوں کے ملک افرادیوں تو مضبوط اورتازہ ہواکے جھونکے کی مانند لگتے ہیں لیکن ان کی شخصیت انتہائی پراسرار ہوتی ہے ۔ اور یہ اپنی آنکھوں کے منفرد رنگ سے کسی کوبھی اپنی جانب متوجہ کرسکتے ہیں ۔ سبز آنکھوں والے افراد ذہین ہونے کے علاوہ تجسس بھی رکھتے اور ہر نئی چیز میں ان کی دلچسپی ہوتی ہے ۔ یہ کئی چیزوں کے حوالے سے پر جوش ہوتے ہیں ۔ لیکن ان لوگوں کی شخصیت کو منفی پہلو یہ ہے کہ کسی بھی شخص سے انہیں حسد بھی جلدی ہوسکتا ہے ۔ 
بادامی دراصل بھورے اور سبز رنگ کا ایک خوبصورت مرکب اور اس رنگ کی آنکھیں دیکھ کر کسی کئی بھی سانسیں کچھ وقت کے لیے تھم سی جاتی ہیں ۔ اس رنگ کی حامل آنکھوں کے مالک افراد خوش مزاج اور ایڈونچر کے شوقین ہونے کے علاوہ بہادر بھی ہوتے ہیں ۔ یہ اپنی خوبصورت آنکھوں سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیتے ہیں لیکن ان کے رشتے اورتعلقات طویل مدتک قائم نہیں رہتے ۔

شیئر: