Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوی نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے  ایف ایم-90 (این) ای آر میزائل کی لائیو ویپن فائرنگ کا بحیرۂ عرب کے شمالی حصے میں کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیے کے مطابق اس فائر پاور کے عملی مظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے ایک جہاز نے انتہائی پھرتی سے حرکت کرنے والے فضائی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس سے نیوی کی جنگی صلاحیت اور مکمل آپریشنل تیاری کا اعادہ ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سمندر میں پاکستان نیوی کے فلیٹ یونٹ پر سوار ہو کر اس لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس مشق میں شامل افسران اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور آپریشنل قابلیت کو سراہا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی ہر صورت میں پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

شیئر: