Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کا اچکا پرندہ

برازیلیا.... برازیلی دارالحکومت کے ایک سپر اسٹور میں اس وقت ایک عجیب و غریب منظر دیکھنے میں آیا جب اسٹور کے بالائی کھڑکی سے ایک پرندہ اسٹور میں داخل ہوا اور ادھر ادھر منڈلانے کے بعدسیدھے اس کاﺅنٹر پر جاکر بیٹھ گیا جہاں لوگ خریداری کے بعد پیسے ادا کررہے تھے۔ پرندے کی نظر بھی اتنی تیز تھی کہ اس نے دور سے دیکھ لیا کہ اسے کہاں بیٹھنا ہے ابھی لوگ اس کی تجسس آمیز فطرت کا اندازہ نہیں لگاپائے تھے کہ ایک خاتون گاہک کی باری آئی اور اس نے رقم ادا کرنے کیلئے کاﺅنٹر کلرک کوکچھ کرنسی نوٹ دیئے مگر کلرک ابھی اس رقم کو اٹھا ہی نہیں سکا تھا پرندہ اس رقم کے قریب بیٹھ گیا اور رقم کو چونچ میں دبا کر بڑی شان سے اڑا اور لوگ شور مچاتے ہی رہ گئے اور وہ اسی کھڑکی سے باہر چلا گیا جہاں سے وہ داخل ہوا تھا۔ اسٹو رمیں لگے خفیہ کیمرے نے اس مضحکہ خیز موقع کی تصاویر اتار لی ہیں۔ اپنی رقم اس طرح ہاتھ سے جاتے دیکھ کر خاتون گاہک نے اس پرندے پر جھپٹا مارنے کی کوشش کی مگر وہ حد سے زیادہ چالاک نکلا۔

شیئر: