Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوئنگ 787میں دوران پرواز سونے کا انتظام

سڈنی ....  آسٹریلوی فضائی کمپنی کنٹاس نے اپنے جس نئے اور شاندار قسم کے ڈریم لائنر طیارے کی نقاب کشائی کی تھی اس کے بارے میں نت نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں اور فضائی کمپنی کا کہناہے کہ اس کے نئے طیارے میں ہواباز اور عملے کے دیگر ارکان کے سونے اور آرام کرنے کے  خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں حد یہ کہ نسبتاً کافی و سیع و عریض سمجھے جانے والے طیارے بوئنگ 787میں  ایک جگہ بستر بھی لگادیئے گئے ہیں۔ جہاں  دوران پرواز وہ بیحد آرام سے سو سکتے ہیں تاہم یہ حقیقت بھی اپنی جگہ اٹل ہے کہ پرواز کے دوران سونے کی سہولت ہوابازوںکے اپنے کمال کا نتیجہ نہیں رہا بلکہ آٹو پائلٹس کی رہین منت  رہی۔ ہوابازوں کیلئے کاک پٹ کے عقب میں  چھوٹی چھوٹی آرام گاہیں بنائی گئی ہیں جبکہ عملے کے دوسرے ارکان اور کیبن کریوز کیلئے نسبتاً زیادہ بڑی جگہ مختص کی گئی ہے تاکہ بیک وقت کئی کیبن کریوز وہاں آرام کرسکیں۔ واضح ہو کہ بوئنگ 787نے آسٹریلوی فضائوں میں اڑان بھرنا شروع کردیا ہے اور اکتوبر سے اس نے اندرون ملک پروازیں بھی شروع کردی ہیں۔ یہ سروس  ہوائی سفر کرنے والوں میں بیحد مقبول ہورہی ہے کیونکہ مسافروں کی سہولتوں کا غیر معمولی حد تک خیال رکھا گیا ہے جس سے وہ سفر کے دوران کافی آرام و آسائش محسوس کرسکتے ہیں۔

شیئر: