Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ کے چہرے پر کیسا ہیئر اسٹائل جچتا ہے ؟

قدرت نے ہر چہرہ مختلف بنایا ہے ،اس لئے ہئیرا سٹائل بھی مختلف اپنانا چاہیے۔ بعض خواتین کے چہرے گول ہوتے ہیں بعض کے بیضوی اور بعض کے لمبے۔ یہاں ہم آپ کو مختلف ساخت کے چہروں والی خواتین کے ہیئرا سٹائل کے بارے میں بتاتے ہیں۔ مثال کے طور پر گول چہرے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ جوہیئرا سٹائل اپنائیں ،اس میں ان کا چہرہ کم گول نظر آئے، اس کیلئے انہیں چاہئے کہ وہ سرپر بال پھولے پھولے رکھیں ،اس کے علاوہ چہرہ کے اطراف میں اس انداز سے بال ڈالیں جس سے چہرے کی گولائی کم نظر آئے۔ 
مزید پڑھیں:اب گھر پر بنائیں خوبصورت ہیئر کلر
لمبے چہرے کی خواتین چہرے کی لمبائی کم کرنے کیلئے ماتھے پر بالوں کو پھیلائیں اور پھولا ہوا اونچا سٹائل نہ بنائیں۔ اسی طرح ان کا چہرہ مناسب لگے گا۔
چوکور چہرے کی مالک خواتین چہرے کی اطراف میں بالوں کو پھیلائیں تاکہ چہرے کی چوڑائی میں کمی نظر آئے۔
بیضوی یا کتابی چہرے پر ہر قسم کے بال اور ہر قسم کا میک اپ سج سکتا ہے۔ آپ میک اپ کر رہی ہوں یا ہیئر اسٹائل بنا رہی ہوں، اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ پہلے اپنے چہرے کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ کیلئے کون سا طریقہ کار مناسب رہے گا ،اس کیلئے آپ آئینے کے سامنے بیٹھ جائیں ،بالوں کو پیچھے کی طرف کھینچ کر پونی ٹیل باندھ لیں اور ایک چھوٹا شیشہ لے کر اپنے چہرے کو غور سے دیکھیں۔ آنکھیں، ناک، گال ہونٹ، ماتھا ہر ایک چیز کا بغور جائزہ لیں پھر دیکھیں کہ ان میں سے کس کو خوب سے خوب تر بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:چہرے سے داغ دھبے دور بھگائیں
 
 
 
 
 
 

شیئر: