Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ ڈی ٹوکس واش کے بارے میں جانتے ہیں ؟

کسی ایک چیز سے بالوں کی صحت کو برقرار رکھا نہیں جا سکتا ۔ چہرے کی جلد کی طرح سر کی جلد کو بھی بھرپور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بالوں اور سر کی جلد کی حفاظت کے لیے ڈی ٹوکس واش ایک بہترین طریقہ ہے ۔ اس کی مدد سے بال نہ صرف صاف اور تروتازہ ہوتے ہیں بلکہ ان کی قدرتی نشونما بھی اچھی ہو جاتی ہے۔
 ڈی ٹوکس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالے میں ایک کپ پانی اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا ملائیں اور دوسرے پیالے میں ایک کپ پانی اور ایک چمچ سیب کا سرکہ ملا کر رکھ لیں۔ اب پہلے بالوں پر بیکنگ سوڈا والا پانی ڈالیں اور سادہ ٹھنڈے پانی سے سر دھولیں ۔ اس کے بعد سیب کا سرکہ والا پانی سر پر ڈالیں اور پھر سادہ پانی سے سر دھو لیں۔
بالوں کر نرم اور چمکدار بنانے کے لیے سرکے اور پانی سے بال کھنگالنے کے بعد گیلے بالوں میں خالص شہد سے مساج کریں ۔چند منٹ کے لیے شہد بالوں میں لگا کر چھوڑ دیں اور پھر سر دھو لیں۔ بالوں اور سر کی جلد کو قدرتی طریقے سے صاف کرنے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
ڈی ٹوکس کے علاوہ شیمپو ، کنڈیشنر ،  ہیئر ماسک اور ہیئر کیئر مصنوعات وغیرہ اپنے بالوں کی مناسبت سے استعمال کریں ۔ آپ  کے بال ہر موسم اور ہر موقع پر بھر پور نظر آئیں گے ۔

 

شیئر: