Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوتا فیکٹری میں آتشزدگی،3افراد ہلاک

کولکتہ ۔۔۔۔۔مغربی بنگال کے انکر ہاٹ میں جوتا فیکٹری میں آگ لگنے سے بچہ سمیت 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق آگ عمارت میں رات کے وقت لگی ۔ عمارت سے دھواں اور آگ نکلتے ہوئے دیکھ کر لوگوں نے فائر بریگیڈ کو مطلع کیا ۔ فائر بریگیڈ کے 5گاڑیوں نے کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا ۔آگ اتنی شدید تھی کہ پوری عمارت اوراس میں قائم جوتا فیکٹری کا ساز و سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے آگ لگنے کے اسباب کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

شیئر: