Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور اٹلی کے وزرائے دفاع کا رابطہ، دفاعی تعلقات کا جائزہ

حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ وزارت دفاع)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے منگل کو اٹلی کے ہم منصب گیڈو کروسیٹو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان دفاعی  تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس میں بین الاقوامی امن و سلامتی کی بنیادیں مضبوط بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔

 

شیئر: