Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانوں کی اسمگلنگ اور غلامی کا خاتمہ ضروری ہے، مرکل

عابدجان۔ ۔۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ اور غلامی کا خاتمہ ممکن بنایا جانا چاہیے۔یورپی یونین اور افریقہ کی کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ افریقہ سے یورپ آنے والے افراد کو قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت عابد جان میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں مہاجرین کا معاملہ سرفہرست رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دینا چاہیے۔

 

شیئر: