Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر سوار ہونے میں مشکلات کا شکار

 لندن .....  آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر یہ حقیقت ہے کہ  یہاں ایک خاتون پولیس اہلکار ایسی بھی ہے جو اپنی پیشہ ورانہ ضروریات سے بالکل نابلند ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو میں موٹر بائیک پولیس دستے سے تعلق رکھنے والی خاتون  پولیس اہلکار کافی دیر تک سڑک کے کنارے کھڑی رہی۔ کچھ لوگوں نے سمجھا کہ وہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے مگر وہ کسی آنے جانے والے کا انتظار کررہی تھی جو اسے موٹر بائیک پر سوار کرانے میں مدد دیتا۔ کچھ دیر بعد ہی ایک شخص وہاں پہنچ گیا  اورخاتون پولیس اہلکار اسکی مدد سے موٹر سائیکل پر سوار ہو ہی گئی۔ دور سے صورتحال کا نظارہ کرنے والے لوگوں کا بھی کہناتھا کہ وہ کافی دیر سے اس خاتون   پولس اہلکار کو بے چینی سے ادھر ادھر دیکھتے پایا تھا۔ جس شخص نے موٹر سائیکل پر سوار ہونے میں خاتون کی مدد کی اسکا کہناتھا کہ اسے بھی  خاتون کو موٹر بائیک پر چڑھانے میں 7سے 8منٹ لگ گئے اس کے بعد وہ آہستہ آہستہ  بائیک چلاتی ہوئی کہیں چلی گئی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ وڈیو کہاں او رکس علاقے میں تیار کی گئی ہے۔

شیئر: