Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکائی ڈائیورز جاپانی کمپنی کی ’’اڑن کار‘‘ صحراء پر اڑاتے رہے

ایریزونا ....  جاپان کی مشہور آٹو موبائل کمپنی نے چند ماہ قبل اپنی تیار کردہ نئی کار کا تجربہ مقامی صحراء میں کیا۔ واضح ہو کہ ٹویوٹا کرولا ایف ایکس نامی اس کار کو بنانے کے بعد کمپنی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اسے اڑایا بھی جاسکتا ہے اور اس کے اسی دعوے کو درست ثابت کرنے کیلئے اسکائی ڈائیورز کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے ایریزونا کے صحراء پر ایک طیارے سے باہر نکل کر پرواز بھری جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ پہلے ان طیاروں نے ٹویوٹا کار کے اندر موجود ایندھن کو بہا دیا پھر اس کا انجن ہٹایا اور اس پر مختلف نقش و نگار بنادیئے۔ انکے بنائے نقش و نگار میں بیشتر شبیہیں امریکی صدرٹرمپ کی تھیں اور انہی کی حمایت میں کچھ نعرے بھی لکھے ہوئے تھے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سب انکے مداح یا حامی تھے۔ کچھ دیر پرواز کرنے کے بعد یہ اپنی کار سمیت زمین پر اتر گئے اور ہر طرح سے محفوظ رہے۔ کہا جاتا ہے کہ طیارے سے باہر نکلنے کے بعد وہ تقریباًـ15سیکنڈ تک اپنی کاروں سمیت ہوا میں تیرتے رہے۔ اسکائی ڈائیورز کی یہ ٹیم مشن ایکس کے نام سے جانی جاتی ہے اور 5افراد پر مشتمل تھی۔ صحراء میں اس کارنامے کا اہتمام کرنے والے ادارے نے اس کی حیرت انگیز وڈیو جاری کردی ہے او رکہا ہے کہ یہ بہرحال ابھی ایک شعبدہ ہے مگر اسے حقیقت کا روپ دھارنے میں زیادہ دیر نہیں ۔ اسکائی ڈائیورز کا کہناتھا کہ انہوں نے اس کارنامے کو انجام دینے کیلئے ایرو ڈائنامکس کا سہارا لیا اور فضا میں جانے سے قبل انہوں نے ٹویوٹا کرولا ایف ایکس میں اپنی پسند کی تھوڑی بہت تبدیلی بھی کردی تھی۔ ایریزونا حکام نے اس خطرناک کارنامے کیلئے مشن ایکس کو خصوصی اجازت نامے جاری کیا تھا او ران سے اس بات کا وعدہ لیا تھا کہ اگر کوئی حادثہ پیش آیا تو وہ اسکے ذمہ دار ہونگے۔

شیئر: