Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود پر تھوڑی سی محنت کریں ، خوبصورت دکھیں

سیاہ کہنی کو صاف کرنے کے لیے فریش لیموں کے کٹے ہوئے ٹکڑے کی مدد سے رگڑیں ،یہ قدرتی طورپر بلیچ کی طرح اثر دکھاتا ہے۔ اس عمل کے بعد جلد پر موئسچرائز استعمال کریں تاکہ جلد خشک ہونے سے محفوظ رہے۔ 
اپنے فاونڈیشن کو رنگدار موئسچرائزر میں تبدیل کرنے کے لئے اسے چہرے پر استعمال کرنے سے پہلے ہاتھ کی پشت پر چند قطرے فاؤنڈیشن کے ساتھ چند قطرے موئسچرائزر کے شامل کریں اور دونوں کو مکس کرنے کے بعد چہرے پر لگائیں۔ بالخصوص یہ طریقہ کار سردیوں میں زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:اب گھر پر بنائیں خوبصورت ہیئر کلر
باہر نکلنے سے قبل اپنے ہنڈبیگ میں منرل واٹر یا گلاب کا عرق ضرور رکھیں تاکہ اپنی جلد کو وقتاََ فوقتاََ تازگی کا احساس دے سکیں۔
ایک پیالے میں گرم پانی لے کر اس میں 4کھانے کے چمچے نمک شامل کریں اور اپنے پیر اس میں ڈبو دیں ،یہ عمل آپ کے پاوں کو ٹخنوں کی سوزش سے پاک رکھتا ہے۔
 اگر آپ کے ناخن بے حدنرم ہیں تو انہیں اس وقت فائل کریں جب ان پر نیل پارلش لگی ہوئی ہو، اس طرح سے وہ ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے۔ 
اپنے ناخنوں کو مضبوط بنانے کے لئے انہیں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں ڈپ کریں، اس سے آپ کے ناخن ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے۔
مزید پڑھیں:کیا آپ ڈی ٹوکس واش کے بارے میں جانتے ہیں ؟
 
اپنی مسکراہٹ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے جلداز جلد اپنا ٹوتھ برش تبدیل کریں، اس سے پہلے کہ برش خراب ہو اور آپ کے دانتوں کو تکلیف دے یعنی ہر3 ماہ بعد برش تبدیل کرنا درست عمل کے دائرے میں آتا ہے۔ باقاعدہ صبح اور رات میں کم سے کم 2منٹ تک برش کریں جو آپ کو تازگی کا احساس دیتا ہے۔
اگر آپ اپنی پلکوں کو نرم و ہموار اور گھنیرا بنانا چاہتی ہیں تو روزانہ سونے سے قبل برش کی مدد سے اپنی پلکوں پر پیٹرولیم جیلی یا کیسڈآئل لگائیں۔ اس عمل سے دن کے اوقات میں آپ کی پلکیں قدرتی طور پر گھنی اور خوبصورت نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں: آپ کے چہرے پر کیسا ہیئر اسٹائل جچتا ہے ؟
 
 
 

شیئر: