Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون پلس 5 ٹی کا نیا ایڈیشن لانچ

ون پلس 5  ٹی اسمارٹ فون کا نیا ورژن لاوا ریڈ کلر میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ فون میں 6 انچ امولڈ ڈسپلے ،گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں بیک پر ڈوئل ایل ای ڈی فلیش اور ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ  16 اور 20 میگا پکسل کے دو کیمرے اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔
کنیکٹیوٹی کے لئے فون میں 4 جی ، وائی فائے ، بلیوتوتھ ، یو ایس بی ٹائپ سی ، آڈیو جیک اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3300 ملی ایپمئر آورز کی ہے۔ اس فون کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے دو ورڑن صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اسمارٹ فون کی ابتدائی قیمت 2999 یان ہو گی۔
 

شیئر: