Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سچن ٹنڈولکر کی پہچان،10 نمبر کی شرٹ کی ریٹائرمنٹ

نئی دہلی: اب شاید ہی کوئی دوسرا کھلاڑی سچن ٹنڈولکر (Ten-Dulkar)کی 10 نمبر کی وہ جرسی پہنے گا جو سچن ٹنڈولکر کی پہچان بن گئی تھی کیونکہ ان کے نام میں بھی 10کا ہندسہ آتا ہے۔سچن کی ریٹائرمنٹ کے بعد 5 برسوں تک کسی دوسرے انڈین کھلاڑی نے 10 نمبر کی جرسی نہیں پہنی۔ شاید مستقبل میں کوئی دوسرا ہندوستانی کھلاڑی کسی بین الاقوامی میچ میں10نمبر کی جرسی نہیں پہنے گا۔سچن نے آخری مرتبہ اس نمبر کی جرسی 18 مارچ 2012 ءکو پہنی تھی جب وہ ڈھاکا میں پاکستان کے خلاف کھیل رہے تھے اوراانھوں نے 52 گیندوں میں 48 رنز بنائے تھے۔سچن 24 سال کے طویل کیریئر کے بعد 2013ءمیں ریٹائر ہو گئے تھے۔ہند میں سچن کے مداح انھیں کرکٹ میں اپنے دیوتاکا روپ دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستانی نوجوان فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر نے ایک میچ میں 10نمبر کی جرسی پہنی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ سچن کی پہچان والا نمبر آپ کیسے لے سکتے ہیں ۔ لوگوں کی ناراضی کے اظہار کے باعث اگلے میچ میں شاردل نے 54 نمبر کی جرسی پہنی۔ ٹوئٹر پر سچن کے ایک مداح نے لکھا کہ’آپ یہ جرسی کیسے پہن سکتے ہیں، کیا آپ کو معلوم نہیں کہ یہ ہمارے دیوتاسچن کی جرسی ہے؟‘کچھ لوگوں نے لکھا کہ’ دس صرف ایک نمبر ہی نہیں ہے، 90 کے عشرے میں اس نمبر سے ہماری بہت سے یادیں جڑی ہوئی ہیں۔بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کس نمبر کی جرسی پہنی جائے، یہ کھلاڑیوں کا انفرادی فیصلہ ہوتا ہے، کسی کھلاڑی کو کوئی خاص جرسی پہننے کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔بی سی سی آئی نے جرسی ریٹائر کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا۔ انڈین پریمیئر لیگ نے بھی سچن ٹنڈولکر کی ممبئی انڈینز سے ریٹائرمنٹ کے بعد10نمبر کی جرسی بھی ریٹائر کر دی تھی۔

شیئر: