Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ تاریخیہ میں دکان جہاں ایک صدی قدیم اشیا موجود ہیں

سعودی شہری نے میوزیم اور پرانی اشیا کی دکان قائم کی (فوٹو: سکرین گریب)
جدہ کے قدیم تاریخی علاقے کی ایک تنگ سی گلی میں سعودی شہری ’عادل زھران‘ نے سعودی فضائی کمپنی السعودیہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی کو مصروف رکھنے کےلیے قدیم اشیا کو جمع کرکے میوزیم اور پرانی اشیا کی دکان قائم کرلی۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے عادل زھران نے بتایا کہ ’قدیم اشیا کو جمع کرنے کا شوق چالیس برس قبل ہوا۔‘
’مجھے ایک پرانا ٹیلی فون ملا جو ہینڈل سے چلتا تھا۔ اسی کوشش میں رہتا کہ کہیں سے کوئی پرانی چیز ملے تو اسے حاصل کرلوں۔‘
عادل زھران جو جدہ کے قدیم تاریخی علاقے البلد کی مشہور محلہ ’الشام‘ میں پیدا ہوئے اور وہاں پروان چڑھے۔ بلد کے اسی علاقے میں ایک تنگ سی دکان میں انہوں نے قدیم اشیا کا ذخیرہ اکھٹا کیا ہوا ہے۔
’دکان میں موجود بعض چیزیں 130 برس سے بھی زیادہ پرانی ہیں۔ ہر چیز اپنے اندر ایک وسیع تاریخ رکھتی ہے۔‘
میوزیم طرز کی دکان میں عہدِ قدیم میں حجاج کے زیر استعمال رہنے والے برتن  شامل ہیں جو ایک صدی سے بھی زیادہ پرانے ہیں، یہ بیرون ملک سے آنے والے حجاج اپنے استعمال کے لیے لایا کرتے تھے۔
دکان میں پرانی گھڑیاں، کیمرے، سینما پروجیکٹر اور قدیم و نادر رسالے اور پرانے ٹیلی فون کے علاوہ بہت کچھ ہے جو نادر چیزیں جمع کرنے والے شوقین افراد کےلیے ایک مثالی مقام ہوسکتا ہے۔

 

شیئر: