Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناجائز دولت جمع کرنے والے 10 گروپوں کی نگرانی ہوگی، شوریٰ

  ریاض.... مجلس شوریٰ نے واضح کیا ہے کہ ناجائز دولت جمع کرنے والے 10 گروپوں کی نگرانی ہوگی۔ فی الوقت سعودی عرب میں بدعنوانی کے انسداد سے متعلق 6 قوانین موثر ہیں۔ مقصد ناجائز دولت جمع کرنے والوں کو فوجداری قانون کے تحت سزا دینا اور سرکاری اداروں کے ملازمین سے ناجائز طریقے سے دولت جمع کرنے پر احتساب کرنا ہے۔ انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے " نزاھہ" نے الوطن اخبار کو بتایا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے قانون کا مسودہ حتمی منظوری کیلئے ایوان شاہی کو پیش کردیا گیا ہے۔ اس کا مقصد قومی دولت کے تحفظ کو یقینی بنانا، سرکاری ملازمین کو صاف شفاف کردار انجام دینے پر آمادہ کرنا اور ناجائز دولت جمع کرنے سے روکنا ہے۔ 26 دفعات پر مشتمل ہے ۔ تین اہم نکات کا حامل ہے۔ پہلا نکتہ یہ ہے کہ بدعنوانی کرنے والا سرکاری ملازم ہو۔ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اس کی معمول کی آمدنی سے زیادہ رقم اس کے پاس جمع ہوگئی ہو اور تیسرا نکتہ یہ ہے کہ وہ آمدنی میں اضافے کا جواز بیان کرنے سے قاصر ہوچکا ہو۔ انسداد بدعنوانی کا نیا قانون سرکاری ملازمین ، صدر و ارکان شوریٰ ، بلدیاتی کونسلوں کے ارکان و سربراہوں ، عمدوں ، مجالس انتظامیہ کے ارکان و سربراہوں ، سرکاری کمپنیوں یا عوامی اداروں یا 25 فیصد سرکاری شراکت والے اقتصادی اداروں کے کارکنان، کوآپریٹیو سوسائٹیوں ، فلاحی و پیشہ ورانہ انجمنوں اور مفاد عامہ والی تنظیموں کے سربراہ و ارکان ، فیس ٹیکس وصول کرنے والوں ، سودے کرنے والوں ، گوداموں کے ذمہ داران اور خریدو فروخت پر مامور کمیٹیوں کے ارکان پر لاگو ہوگا۔

شیئر: