Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ کیس:ناصر جمشید پر ایک سال پابندی کا امکان

لاہور:اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کے خلاف فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔کرکٹر پر 6 ماہ سے ایک سال تک کی پابندی لگنے کا امکان ہے۔پی سی بی کا اینٹی کرپشن ٹریبونل اسپاٹ فکسنگ کیس میں فاسٹ بولر محمد عرفان، شرجیل خان اور خالد لطیف کو سزائیں سنا چکا ہے۔ محمد عرفان اپنی سزا پوری کرکے کرکٹ میں واپسی بھی کرچکے ہیں۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 24 نومبر کو ناصر جمشید کے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ناصر جمشید پر عدم تعاون اور معلومات فراہم نہ کرنےکا الزام بھی ہے ۔ان کے وکلا نے ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ قبل ازیں اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سال پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ شرجیل خان کو معطلی اور جرمانے کی سزاسنائی گئی تھی۔

شیئر: