Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کو گھیرنے کے چکر میں راہول خود گھر گئے

نئی دہلی۔۔۔۔گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران راہول گاندھی نے ایک حکمت عملی تیار کی جس میں وہ روزانہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک سوال پوچھتے ہیں۔ اپنے سوالوں کے ذریعے وہ ان سے 22سال کا حساب مانگتے ہیں۔ راہول نے جب ساتواں سوال پوچھا تو وہ خود ہی پھنس گئے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی پرجب بی جے پر پی سوال کیا تو وہ غلطی کرگئے جسے بی جے پی نے پکڑ لیا۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے راہول گاندھی کی غلطی پر طنز کیا کہ ان کے سوال بے ڈھنگے ہیں۔ کس بنیاد پر راہول سوال پوچھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے تمام سوالات بے بنیاد ہیں۔

شیئر: