Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے میں بہتر خدمات حاصل کرنے کیلئے کچھ اہم نشستیں

لندن .... فضائی سفر کرنے والے افراد اکثر ایسی شکایات کرتے نظرآتے ہیں کہ طیارے میں انہیں اچھی جگہ سیٹ نہیں ملی۔ کسی کو 2نشستوں کے درمیان کم جگہ کی شکایت ہوتی ہے اور کوئی آگے پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کیساتھ سفر کرنے والے بچوں کی اچھل کود سے پریشان رہتا ہے۔ اب اعترافات نامی پروگرام کے میزبان نے اپنے نئے پروگرام میں یہ بتا دیا ہے کہ طیارے میں یقینی طور پر کچھ نشستیں ایسی ہوتی ہیں جہاں بیٹھنے والوں کو بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں یا جن نشستوں پر بیٹھنا زیادہ آرام دہ ہوتا ہے اسی طرح کچھ ایسی سیٹیں بھی ہوتی ہیں جہاں بیٹھ کر مسافر خود کو پھنسا پھنسا محسوس کرتا ہے۔ یہ تمام اعترافات ویب سائٹ پر پیش کئے جانے والے ایک پروگرام کا حصہ ہیں جس میں کلیدی نسخہ یہ بتایا گیا ہے کہ آپ آرام سے سفر کرنا چاہتے ہیں تو یاتو نشستوں کی قطار میں سب سے آگے والی نشست پر بیٹھیں اور اگر وہاں جگہ نہیں ملتی تو آپ بالکل پیچھے چلے جائیں۔ آرام دہ سفر کی یہ سب سے بہترین صورت ہے۔ پروگرام پروڈیوسر کا کہناہے کہ اگلی نشستوں پر لوگوں کو اتناآرام ملتا ہے کہ اسے ملکہ کی نشست (کوئنز سیٹ ) کہا جاتا ہے۔

شیئر: