Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنشن کے حق کیلئے دہلی میں مظاہرہ

نئی دہلی۔۔۔۔22ریاستوں سے آئے ہوئے پنشنرز نے اپنی پنشن کے حق کے سلسلے میں آواز بلند کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’’جو پنشن کا کام کرے گا ، وہی بھارت پر راج کریگا‘‘۔پنشنرز نے اپنی ملازمت کے دوران مستقبل کیلئے پنشن فنڈجمع کرایا تھا لیکن انہیں پنشن نہیں مل رہی۔ انہیں گزر بسر کیلئے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانا پڑرہا ہے۔ پنشنرز کے سربراہ اشوک راوت نے بتایا کہ 200سے لیکر 2500روپے تک پنشن مل رہی ہے۔ پنشنرز کی جانب سے جمع کئے گئے پنشن فنڈ پر ملنے والے منافع کے حساب سے بھی ان کو پنشن نہیں مل رہی ۔ حکومت کے پاس پنشنرز سے جمع کئے گئے فنڈ کے تحت 2لاکھ کروڑ سے زیادہ روپے جمع ہیں جس سے حکومت منافع کمارہی ہے لیکن اس کے حقداروں کو ان کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام پنشنرز کو 5ہزار روپے اور مہنگائی بھتہ دیا جانا چاہئے تاکہ وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور نہ ہوں۔

شیئر: