Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا میں رکشہ سروس ہی شروع کرادیں،مریم

  اسلا م آباد..وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب آپ سے خیبر پختونخوامیں میٹرو اور بس سروس تو بن نہ سکی اب رکشہ سروس ہی شروع کرا دیں۔اگلی تقریر میں خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر صرف تین لائنیں بول کے دکھائیں۔عمران صاحب اگلی جلسی میں گن کے بتائیں پچھلے ساڑھے چار سال میں کتنے جھوٹ بولے؟۔ اتوار کو عمران خان کے خطاب پر رد عمل میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب نے پھر وہی گھسا پیٹا ریکارڈ چلایا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اب اپنی تقریروں سے خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔عوام کو بتائیں ¾پچھلے ساڑھے چار سال میں آپ نے کتنے بجلی کے پراجیکٹس لگائے۔ قوم کو بتائیں 350 چھوٹے ڈیم کہاں ہیں ؟ انصاف بس کہاں ہے ؟ احتساب کمیشن کا تالا کب کھولیں گے۔انہوںنے کہاکہ پچھلے ساڑھے چار سال میں رونے جھوٹ بولنے اور گالیاں دینے کے سواکیا کام ہے ۔انہوںنے کہا کہ پچھلے 4 سال میں آپ نے جتنے جھوٹ بولے اتنا کام کرتے تو کے پی کے کے لوگ بنی گالا کے باہر احتجاجی مظاہرے نہ کرتے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے پچھلے ساڑھے چار سال میں آپ کے حصے کا کام بھی کیا ہے کیونکہ آپ تو آج تک کنٹینر سے ہی نہیں اترے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اب تو اورنج ٹرین بھی مکمل ہو جائےگی، آپ کا کیا ہو گا؟ 

شیئر: