Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی پی ایل:کرس گیل کے 3عالمی ریکارڈ

ڈھاکا: ویسٹ انڈیز اور رنگپور رائیڈرز کے جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے 20 ویں ٹی ٹوئنٹی سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ ساتھ ساتھ69 گیندوں پر 146رنز کی طوفانی اننگز میں 18 چھکے لگا بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔منگل کو ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں کرس گیل ایک مرتبہ پھر جارحانہ انداز میں دکھائی دیئے۔ بی پی ایل میں یہ ان کی پانچویں سنچری ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 11 ہزار مکمل کر کے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔اس سے قبل اننگز میں زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ بھی انہی کے پاس تھا۔ انہوں نے 2013ء میں آئی پی ایل میں وارئیرز کے خلاف میچ میں 17 چھکے لگا کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ گیل نے بی پی ایل میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ چند دن قبل انہوں نے کھلنا ٹائٹنز کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی تاہم اب انہوں نے 146 رنز کی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔یہ ان کی دوسری بہترین ٹی20 اننگز ہے، ٹی20 میں 175 ان کا بہترین اسکور ہے۔ فائنل میچ مےں رنگپوررائیڈرزنے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو207رنزکاہدف دےا ۔جس میں کرس گیل کے 146رنز کے علاوہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم نے 51رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔جواب میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کے ظہور السلام نے 50رنز کی اننگز کھیل کر مزاحمت کرنے کی کوشش کی جبکہ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے شاہد آفریدی 8رنز ہی بنا سکے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 149 رنز بناسکی۔ رنگپور رائیڈرز نے 57 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے بی پی ایل کا فائنل بھی اپنے نام کرلیا۔ کرس گیل کو اس میچ کے علاوہ پورے ٹورنامنٹ میں طوفانی بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کے اعزازدئیے گئے ۔

شیئر: