Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا،امیرکویت کا بیٹا نائب وزیراعظم مقرر

کویت سٹی..... کویت کی 16 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے کابینہ میں شامل وزراءسے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔ امیر کویت نے قبل ازیں ایک حکم نامے کے ذریعے نئی کابینہ میں شامل وزراءکی منظوری دی تھی ۔انھوں نے شیخ جابر المبارک الصباح کو وزیر اعظم برقرار رکھا ہے ۔ وزارت دفاع کا منصب اپنے بڑے بیٹے شیخ ناصر الصباح الاحمد الصباح کو سونپا ہے ۔وہ وزیراعظم کے اول نائببھی ہوں گے۔69 سالہ شیخ ناصر کو پہلی مرتبہ کسی وزارت کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ 2006ءسے شاہی دیوان کے سربراہ چلے آ رہے تھے۔انھیں کویت کے ایک بڑے تعمیراتی منصوبے ” سلک سٹی“ کا منصوبہ ساز قرار دیا جاتا ہے۔اس منصوبے پر ایک سو ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو گی۔نئی کابینہ میں 9نئے چہرے شامل ہیں اور تیل اور خزانے کی وزارتوں کے قلم دان بھی نئے وزراءکو سونپے گئے ہیں۔

شیئر: