Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای وی ایم کے بارے میں سابق الیکشن کمیشن کی وضاحت

حیدرآباد۔۔۔۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) کتنی قابل اعتماد ہے اس پر بحث کے دوران سابق مرکزی الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی نے کہا کہ ان مشینوں پر مکمل اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشینیں خراب نہیں ہوتیں بلکہ لوگ ان میں خرابی پیدا کرتے  ہیں۔عام طور پر انتخابات میں شکست کھانیوالے افراد ہی مشینوں میں گڑبڑکی باتیں کررہے ہیں۔جے للیتا اور امرندر سنگھ سب سے پہلے ہائیکورٹ گئے تھے لیکن اگلے انتخابات میں جب کامیاب ہوگئے تو وہ خاموش ہوگئے۔سابق الیکشن کمشنر نے کہا کہ جب تک کوئی یہ ثابت نہیں کرتا کہ ان مشینوں میں گڑ بڑہے میں سمجھتا ہوں کہ ای وی ایم بھروسہ مند اور صحیح ہے۔لوگوں کو مشینوں کے چلانے کی اچھی تربیت دی جانی چاہئے۔ اس سے ہم کاغذ اور قیمتی وقت بچا سکتے ہیں۔

شیئر: