Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے حماس کے رہنما کو گرفتار کر لیا

 رام اللہ۔۔۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی تنظیم حماس کے سینیئر رہنماء حسن یوسف کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ۔ بدھ کو عالمی میڈیا نے حسن یوسف کے بیٹے اویس حسن کے حوالہ سے بتایا کہ درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے والد حسن یوسف کو گرفتار کر لیا ۔7 5 سالہ حسن یوسف کو قبل ازیں بھی اسرائیلی فورسز متعدد مرتبہ گرفتار کر چکی ہیں اور وہ جیل میں  21 سال گزارچکے ہیں ۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے حماس کے رہنمائوں سمیت دیگر 32 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کر لیاہے ۔
 

شیئر: