Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثقافتی میراث کا جشن: الباحہ میں الاطاولہ ہیریٹیج فیسٹیول اختتام پذیر

الباحہ سمر پروگرام 2026 کے ایک حصے کے طور پر جاری نویں الاطاولہ ہیریٹیج فیسٹیول القریٰ کمشنری میں اختتام پذیر ہوگیا۔
کئی دن تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں ثفافی، ورثے اور تفریحی پروگرام کی ایک متنوع رینج شامل تھی جس میں روایتی دیہی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فیسٹیول نے رہائشیوں اور وزیٹرز کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کیا۔
روایتی گھریلو کاموں، قدیم کاشتکاری کے طریقوں اور طرز تعمیر کی عملی عکاسی کے ذریعے علاقائی ورثے سے متعارف کرایا گیا۔
فیسٹیول میں مقامی پکوانوں کی تیاری اور دستکاری کے لائیو مظاہرے شامل تھے۔ ہنر مندوں نے اپنی مہارت اور مصنوعات کو وزیٹرز کے سامنے پیش کیا۔

روایتی کھیلوں اور لوک داستانوں کی پرفارمنس نے فیسٹیول کے تجربے کو مزید تقویت دی جو فنون، رسم و رواج اور ورثے کی روایات کی ایک دلکش جھلک پیش کرتے ہیں۔ 
فیسٹیول نے روزانہ مختلف پروگراموں کے ذریعے خاندانوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ روایتی دستکاری، تعمیراتی ورثے، زراعت اور مقامی پکوانوں کی نمائش کی گئی۔
 

 

شیئر: