Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں اعلیٰ معیار کی انجیر کا سیزن

تبوک ریجن انجیر کی پیداوار کے ذریعے مملکت بھر میں اپنی زرعی شناخت مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ یہ موسمی پھل غذائیت کے ساتھ ساتھ اقتصادی اعتبار سے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ خطہ متنوع زرعی ماحول اور موسم گرما کے پھلوں کی مختلف اقسام  اُگانے کے لیے یہاں کی موزوں آب و ہوا سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
تبوک ریجن میں انجیر کے تقریباً 55 ہزار درخت ہیں جو متعدد اقسام  پیدا کرتے ہیں۔ یہ مقامی مارکیٹ کو سپلائی کرنے کے ساتھ  سیزن کے دوران دستیابی بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔
انجیر کی پیداوار خطے کی متنوع زرعی ماحولیاتی نظام کا حصہ ہے جو صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ ذائقے، سائز اور غذائیت کے لحاظ سے مارکیٹ میں بھی مقابلہ کرتی ہے۔

انجیر مقامی زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان کسانوں کے لیے معاشی مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔ 
انجیر کی بھرپور غذائیت اور متنوع استعمال چاہے تازہ کھانے کے لیے ہو یا فوڈ پروسیسنگ کے لیے، کسانوں کو اپنی آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے اور زرعی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔

یہ فراوانی تبوک میں زرعی سرگرمیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ اس خطے میں 14 ہزار 500 سے زیادہ فارم ہیں جو دو لاکھ 70 ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں اور مختلف فصلیں پیدا کر رہے ہیں۔ یہ فارمز فوڈ سکیورٹی بڑھانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

 

شیئر: