Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب گلوبل لاجسٹک اور سپلائی چین فورم کی میزبانی کرے گا

مملکت کو گلوبل لاجسٹک مرکز بنانے کے اقدامات زیر بحث آئیں گے۔( فائل فوٹو)
سعودی عرب 29 نومبر سے یکم دسمبر 2026 تک ریاض میں گلوبل لاجسٹک فورم اور گلوبل سپلائی چین فورم کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز کے زیراہتمام یہ فورم اقوام متحدہ اور سعودی پورٹس اتھارٹی کی شراکت داری میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ ایک ایونٹ ایک انٹرنیشنل پلیٹ فارم تشکیل دیتا ہے جو عالمی رہنماؤں، فیصلہ سازوں، ٹرانسپورٹ، سپلائی چینز اور انٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپرٹس کو اکھٹا کرتا ہے۔
فورم میں لاجسٹکس اور سپلائی چین سیکٹر کے مستقبل اور مملکت کو گلوبل لاجسٹک مرکز بنانے کے اقدامات زیر بحث آئیں گے۔
سعودی وژن 2030 کےساتھ ہم آہنگ گلوبل لاجسٹک فورم کا مقصد انوویشن، گلوبل کنیکٹیویٹی اور پائیدار سپلائی چین کے ساتھ  براعظموں کو جوڑنے والے عالمی لاجسٹک مرکز کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔

ریاض میں 2024 میں منعقدہ گلوبل لاجسٹک فورم کے افتتاحی ایڈیشن میں 30 سے زائد ملکوں کے 13 ہزار سے زائد شرکا، 140 سپیکرز نے شرکت کی۔
  فورم کے دوران 16 ارب ریال سے زیادہ کے 67 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔
یاد رہے کہ سعودی وژن 2030 کی اقصادی حکمت عملی کے مطابق لاجسٹک سیکٹر پر زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے۔

 

شیئر: