Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیب کے حیرت انگیز فوائد

مشہور کہاوت ہے روزانہ ایک سیب  ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے  .  بات تو سچ ہے .  سیب میں وٹامن ،  منرلز اور نامیاتی مرکبات  کثرت سے پائے جاتے ہیں .  وٹامن سی ، وٹامن کے ، وٹامن بی 6 ،  رائبوفلیون ، پوٹاشیم ، میگنیشیم  اور کاپر  سیب کو ایک صحت بخش پھل بناتے ہیں .روزانہ ایک  سیب کھانا  دل کی بیماریوں ، معدے کے مسائل ، قبض ،  پتے کی پتھری  ، جگر کے مسائل ، خون کی کمی ، ذیابیطس  اور الزائمر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے . یہ کمزوری کو دور کرتا ہے اور  ہاضمے کو بہتر بناتا ہے  . یہ دانت کے درد سے بچاؤ اور جلد کی حفاظت کے لیے بھی مفید ہے .سیب کو اپنی روز مرہ کی غذا کا حصہ بنا کر آنتوں کے کینسر  کے خطرے کو  بھی کم کیا جا سکتا ہے . 
 
 

شیئر: