Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خودکشی کرنیوالی خاتون اور بچانے والا گارڈ چل بسے

بیجنگ....  چین میں خودکشی کرنے کی غرض سے بلند عمارت سے چھلانگ لگانے والی ایک خاتون کو  بچانے والا ریٹائرڈ فوجی اور عورت ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ شمال مغربی چین کے شہر جیان میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق فوجی عمارت کے سیکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ اس نے دیکھا کہ ایک خاتون خودکشی کی نیت سے چھلانگ لگانے والی ہے۔ وہ بھاگ کر اس جگہ پہنچا جہاں وہ عورت گرنے والی تھی تاکہ اسے بچالے لیکن عورت بڑی تیزی سے اسی کے اوپر گر پڑی اور اس طرح خاتون اور گارڈ دونوں چل بسے۔ 30سالہ خاتون اس حرکت سے قبل اپنے اپارٹمنٹ میں کسی شخص سے لڑرہی تھی اور اسکی آوازیں عمارت سے نیچے آرہی تھیں۔ 43سالہ گارڈ یہ آوازیں سن رہا تھا۔اس نے  خاتون کو چیخ کر کہا کہ وہ چھلانگ نہ لگائے مگر اسی اثناء میں خاتون نے چھلانگ لگادی ۔ گارڈ اسے کیچ کرنا چاہتاتھا مگر وہ اتنے زور دار طریقے سے اس پر آکر گری کہ دونوں فرش پر آپڑے اور اس طرح دونوں موت کے منہ میں چلے گئے۔ یہ سارا واقعہ وڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر ڈالدیا گیا جس کے بعد ملک بھرسے گارڈز کو خراج عقید ت پیش کیا جارہا ہے۔

شیئر: