Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت کی جانب سے اجتماعی شادی تقریب

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے اجتماعی شادی منصوبے کے تحت شادی کرنیوالی لڑکیوں کو 3ہزار روپے کا موبائل فون اور 35 ہزارروپےدیئے جائیں گے۔ اس کی شروعات وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس سے کی جائیگی۔اس کے مطابق لڑکی کو صرف 20ہزار روپے ملیں گے۔ یہ نقدی کے بجائے لڑکی کے کھاتے میں براہ راست جائیگی۔ علاوہ ازیں 10ہزار روپے لڑکی کے کپڑے کیلئے دئیے جائیں گے ۔چاندی کی پائل اور دیگر زیورات کے علاوہ 7عدد برتن بھی دیئے جائیں گے۔ وارانسی کے سماجی بہبود افسر آر کے یادو نے بتایا کہ ضرورتمندوں کو اجتماعی شادی گرانٹ اسکیم سے فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔ حکومت نے اس منصوبے کیلئے ایک کروڑ 66لاکھ 60ہزار روپے جاری کئے ہیں۔ یادد نے بتایا کہ فی جوڑا 5ہزار روپے گھراتی اور براتی کے کھانے پر خرچ کئے جائیں گے۔ اجتماعی شادی کے پروگرام میں کم سے کم 10جوڑے ہونا لازمی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ضلع انتظامیہ نے 20سے30جنوری کے درمیان 100جوڑوں کی شادی کا ہدف رکھا ہے۔

شیئر: