Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں سعودی نائب وزیر کا خیرمقدم کیا

ڈاکٹرعبدالرحمن الراسی عرب، انڈیا تعاون فورم کے اجلاس میں شریک ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو عرب، انڈیا تعاون فورم کے دوسرے وزارتی اجلاس میں سعودی نائب وزیر برائے کثیر الجہتی بین الاقوامی امور ڈاکٹرعبدالرحمن الراسی کا خیرمقدم کیا۔
 ڈاکٹرعبدالرحمن الراسی وزارتی اجلاس میں وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

سعودی نائب وزیر نے اجلاس کے موقع پر انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ 
ملاقات میں سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی نے مصر کے نائب وزیر خارجہ اور عرب لیگ میں مستقل نمائندے محمد سمیر سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر انڈیا میں سعودی سفیر ھیثم المالکی اور لیگ آف عرب سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عماد الیاس بھی موجود تھے۔
یاد رہے دسمبر 2008 میں اس وقت کے عرب لیگ کے اس وقت کے سیکرٹیری جنرل عمرو موسی نے دورہ انڈیا کے دوران عرب، انڈیا تعاون فورم کے قیام کے لیے ایک ایم او یوز پر دستخط کیے تھے۔ یہ فورم 22 رکنی عرب لیگ کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

 

شیئر: