Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونی کے نئے موبائل کی تفصیلات سامنے آگئیں

سونی کمپنی کے نئے اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔اسمارٹ فون کا نام تو تاحال سامنے نہیں آیا البتہ یہ سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 1 کا اگلا ماڈل ہوگا۔اسمارٹ فون میں 5.48 انچ ڈسپلے ،قالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔کیمرہ سیٹ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 15 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3130 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی اور اس میں کوئی چارج سپورٹ بھی شامل ہو گی۔ڈوئل سم اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ کو بھی فون بھی شامل کیا جائے گا۔فون کی قیمت یا لانچنگ سے متعلق کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
 

شیئر: