Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی میں مدد طلب کرنے پر امریکہ میں کیا ہوا؟

    جدہ۔۔۔۔امریکہ میں مقیم سعودی شہری نے 911ایمرجنسی آپریشن روم سے عربی زبان میں رابطہ کیا جسے امریکہ کی متعلقہ ملازم خاتون نے نظرانداز کردیا۔ سعودی شہری نے پورا واقعہ ریکارڈ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری نے امریکی ایمرجنسی سروس انچار ج سے رابطہ کیا تو عربی میں گفتگو کی وجہ سے انچار ج خاتون نے ٹیلیفون بند کردیا۔ سعودی شہری کا کہنا ہے کہ امریکہ میں جو لوگ عربی زبان میں گفتگو کرکے کوئی خدمت طلب کرنا چاہتے ہیں انہیں نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ سعودی شہری کا کہنا ہے کہ اس نے انچار ج خاتون سے عربی میں گفتگو کی کئی بار درخواست کی لیکن اس نے درخواست نظر انداز کرکے ٹیلیفون بند کردیا۔

شیئر: