Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرہ کھولنے پر وکیل خاتون کا عدالت سے اخراج

ریاض۔۔۔۔ریاض کی جنرل کورٹ نے چہرہ کھولنے پر وکیل خاتون کو عدالت سے بھگا دیا۔ وکیل عبدالرحمان  اللاحم نے ایم بی سی چینل کے پروگرام معالی المواطن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وکیل خاتون ان کے یہاںزیر تربیت ہے۔ وہ ریاض جنرل کورٹ کی کارروائی دیکھنے کیلئے پہنچی ہوئی تھی ۔ ایک سیکیورٹی اہلکارنے جج کی ہدایت پر رابطہ کرکے بتایا کہ انہوں نے وکیل خاتون کو چہرہ کھولنے کی بنا پر عدالت سے باہر کردینے کا حکم دیدیا ہے۔اللاحم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ عدالت کے سربراہ سے اس کی شکایت کردی گئی۔ اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ سے بھی شکایت کی جائیگی۔جج نے چہرہ کھولنے کے جواز سے متعلق فقہی آراء کے خلاف فیصلہ دیا ہے جس کے وہ مجاز نہیں ۔ دوسری جانب معاون سیکریٹری برائے عدالتی امور شیخ عبدالرحمان القاسم نے واضح کیا کہ وکیل خاتون کئی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا کہ اس نے اونچی آواز میں گفتگو کی۔ وکیل ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ معاملہ ابھی تک زیر غور ہے ۔ تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

شیئر: