Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر آپ کی تصویر پوسٹ ہونے پر خبردار کرنیولا سافٹ ویئر

    واشنگٹن - - - - تیزی سے مقبول ہوتا ہوا فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کا دائرہ وسیع کررہا اور اس ضمن میں ایک نئے فیچر پر کام ہورہا جو فیس بک پر کہیں بھی آپ کا چہرہ اپ لوڈ ہونے پر آپ کو مطلع کردے گا۔اس ضمن میں چہرہ شناسی (فیشل ریکگنیشن) کے تین طاقتور الگورتھمز پہلے ہی پیش کیے جاچکے ہیں جن میں سے ایک خراب بصارت والے افراد کو بتائے گا کہ تصویر میں کیا کیا اشیا موجود ہیں۔ دوسرے آپشن میں اگرکوئی آپ کی پروفائل تصویر چراتا ہے یا اس پر کمنٹ کرتا ہے تو فیس بک آپ کو اس سے آگاہ کرے گا۔ان میں سب سے اہم الگورتھم مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے نوٹ کرتا ہے کہ جب کوئی آپ کی اپنی تصویر فیس بک پر کہیں بھی اپ لوڈ کرے تو وہ اس کی اطلاع آپ تک پہنچائے گا خواہ آپ کو ٹیگ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو۔
ان میں سے پہلی سہولت بہت اچھی ہے جس کے ذریعے متاثرہ بینائی والے افراد بھی تصویر کے احوال سے واقف ہوسکیں گے جبکہ دوسرے آپشن کے ذریعے جعلی اکاؤنٹس اور لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش کا تدارک ہوگا۔ تیسرا آپشن آپ کی پرائیویسی برقرار رکھتے ہوئے آپ کی اجازت کے بغیر کہیں بھی تصویر کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرے گا۔ اس فیچر سے خواتین کا بہت بھلا ہوگا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔اس سے کئی فوائد حاصل ہوں گے اور فیس بک کے پورے پلیٹ فارم پر شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب اس سے پرائیویسی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

شیئر: