Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی تنازعہ پر چین ہند مذاکرات آج

نئی دہلی۔۔۔چین اور ہند کے مابین سرحدی تنازعے کے حوالے سے مذاکرات کا نیا دور آج شروع ہو گا۔ یہ بات وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ہند اور چین کے مابین سرحدی تنازعے کے حوالے سے یہ بیسیویں بات چیت ہو گی۔ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہنداور چین کے درمیان یہ اعلیٰ سطحی مذاکرات صرف سرحدی تنازعے کے حوالے سے نہیں بلکہ  اسٹراٹیجک کمیونیکیشن کیلئے بھی پلیٹ فارم ہے۔واضح رہے کہ اروناچل پردیش کے علاقوں پر ملکیت کے حوالے سے اِن دونوں ملکوں کے درمیان  1962ء میں ایک جنگ بھی ہو چکی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین اس مذاکراتی عمل کا آغاز 2003ء میں ہوا تھا۔
 

شیئر: